میں بوس و کنار اور فحش مناظر میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتی
ممبئی ( یواین پی) بالی ووڈ کی دیسی گرل اداکارہ سوناکشی سنہانے کہا ہے کہ وہ فلموں میں بولڈ مناظر شوٹ میں آسانی محسوس نہیں کرتی ہیں۔ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے کہا کہ کبھی غیرمہذب لباس نہیں پہنوں گی اگر کوئی ڈائریکٹر اپنی فلم میں ایسے سین کرواناچاہتاہے تو وہ کسی اور اداکارہ کو سائن کرسکتاہے میں اس کے لیے ہرگز تیار نہیں ہوں۔ سوناکشی نے کہا کہ میں بوس و کنار اور فحش مناظر میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتی۔ انھوںنے کہا کہ کچھ چیزوں کو لے کر میری سوچ بالکل واضح ہے۔ سونا کشی نے انکشاف کیا کہ کئی بڑی فلمیں جو بہت کامیاب ہوئیں صرف اس وجہ سے ان فلموں میں کردار چھوڑ دیا کہ اس میں نامناسب لباس پہننے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی۔