لڑکی کا بوائے فرینڈ اور اس کے ساتھی مجھے گولی مارنا چاہتے تھے تاہم میرے دوستوں نے مجھے بچایا، اداکار
ممبئی(یواین پی) اداکار راج کمار راؤ نوجوانی میں بالی وڈ کے ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان کے بڑے فین تھے اور شاہ رخ خان کی وجہ سے انہیں لڑکی سے اظہار محبت کرنا مہنگا پڑگیا تھا۔’ایسٹ انڈیا کمپنی بمقابلہ بالی وڈ‘ نامی یوٹیوب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار راج کمار راؤ نے بتایا کہ میں اپنے اسکول کے دنوں میں بہت شرارتی ہوا کرتا تھا اور میری خواہش تھی کہ میں بڑا ہو کر اداکار بنوں۔ یہی وجہ تھی کہ جب میں نے کالج میں قدم رکھا تو اپنی تمام بری عادتیں ختم کردیں۔راج کمار راؤ نے بتایا کہ کالج کے دنوں میں، میں نے شاہ رخ خان کی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ دیکھی تھی۔ کالج میں مجھے ایک لڑکی سے محبت ہوگئی جو بالکل فلم میں ’انجلی‘ نامی لڑکی جیسی تھی، میں نے اس لڑکی کی ماں کو تلاش کیا اور پھر کسی نہ کسی طرح ہم دونوں ملاقاتیں کرنے لگے لیکن بدقسمتی سے اس کا ایک بوائے فرینڈ بھی تھا۔اداکار نے بتایا کہ لڑکی کے بوائے فرینڈ نے ہمیں دیکھ لیا تھا اور اس نے 25 لڑکوں کے ساتھ مل کر میری پٹائی کی، وہ مجھے گولی مارنا چاہتے تھے لیکن میرے دوستوں نے موقع پر پہنچ کر مجھے وہاں سے بچایا۔