علیزے شاہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں
فیصل آباد (یو این پی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی راحت فتح علی خان کا گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بھی سراہتے ہیں۔اداکارہ آج کل اپنے مداحوں کو اپنی س±ریلی آواز میں گنگنائے جانے والے گیتوں سے حیران کرہی ہیں۔حال ہی میں علیزے نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا مقبول ترین گیت ”اورے پیا“اپنی آواز میں گایا جس پر مداح بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔گانا گنگنانے سے پہلے اداکارہ نے کہا کہ یہ ان تمام مداحوں کی فرمائش پر گا رہی ہیں جو ان سے آئے روز ا±ردو گانا گانے کا کہتے ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ا±ن کے بالوں میں بم پھٹا ہوا ہے جس کے لیے وہ دیکھنے والوں سے معذرت خواہ ہیں۔علیزے نے اپنی س±ریلی آواز میں ’اورے پیا‘ گاتے ویڈیو شیئر کی، ویڈیو پر مداحوں کی بڑی تعداد ان کی گلوکاری کی صلاحیتوں سے متاثر دکھائی دے رہی ہے۔