پنجاب حکومت صوبہ کے پی کے کی طرز پر ہمارا سروس سٹرکچر دے ملک منیر

Published on September 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

مطالبات نہ گئے تو 22ستمبر کو ہسپتال بند کرکے سڑکوں پر آجائیں گے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف
لاہور (یواین پی)الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے مرکزی چیئرمین پنجاب ملک منیر، مرکزی صدر حافظ دلاور، جنرل ہسپتال کے صدر اسلم سیال چئیرمین جنید مئیو اور عارف بٹر نے جنرل ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خواہ کی طرز پر گریڈ 1تا 17کو رسک الاؤنس دیا جائے،ہیلتھ ملازمین وفاق کی طرز پر 25فیصد الاؤنس نہیں مل رہا۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے کی طرز پر ہیلتھ سپورٹ کو مکمل سروس سٹرکچر دیا جائے، سروس سٹرکچر میں کنٹریکٹ سروس اور مسنگ کیٹگریز کو شامل کرنے کے مطالبہ کے علاوہ بورڈ آف مینجمنٹ کے ملازمین کو بھی ریگولر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا،لاہور جنرل ہسپتال کے چیئرمین الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز جنید میئو نے تو کہہ ہی دیا کہ وہ گزشتہ تین سالوں سے پر امن طریقے سے اپنے حق مانگ رہے ہیں اگر اب بھی ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 22 ستمبر کو ہم ہسپتال کو بند کرنے اور سڑکوں پر آنے کا اعلان کریں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes