ہمیں اجتماعی طور پر اپنے گھروں علاقہ اور شہروں کو صا ف رکھنے کے لئے اقدامات کرنا ہیں
اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں صفائی کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے ہمیں اجتماعی طور پر اپنے گھروں علاقہ اور شہروں کو صا ف رکھنے کے لئے اقدامات کرنا ہیں سرکاری ادارے اکیلے مطلوبہ تو قعات پر پورا نہیں اتر سکتے ہمیں اہداف کے حصول کے لئے بطور ٹیم کام کرنا ہے عوامی تعاون معاملات کی بہتری کے لئے خشت اول ہے ہمیں احساس ذمہ داری سے علاقہ کی بہتری کے لئے سرکاری اداروں کی معاونت کرنا ہے ان خیالا ت کا اظہارا نہوں نے ” خدمت آپکی دہلیز پر ” پروگرام کے تیسرے مرحلے کے چوتھے دن فیصل آباد روڈ ،فیکٹو چوک اور لیڈیز پارک میں صفائی کرنے والی ٹیموں کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی ترجیحات کی عملی تعبیر کے لئے دلجمعی سے کام کریں انہوں نے میو نسپل کا رپوریشن کے عملہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ صفائی ستھرائی ،سیور یج لائنوں کی بحالی ،گٹروں کے ڈھکن لگانے اور اس نو عیت کی دیگر شکایات کو فوری حل کریں اس سلسلہ میں کوئی تاخیر نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لائے جائیں انہوں نے کہا کہ شہروں میں پارکس کی حالت کو بہتر کرنے خو ش نما پھولدار پودے لگانے اور واکنگ ٹریک کو بھی بہتر کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ سمیت تمام متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔