سید علی گیلانی کا انتقال شدید دھچکا ہے پاکستان جرنلسٹس فورم سعودی عرب

Published on September 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

جدہ (یو این پی /زکیر احمد بھٹی )پاکستان جرنلسٹس فورم ( سعودی عرب) کا بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار چیئرمین امیر محمد خان اُن کی وفات سے کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، وہ ایک باہمت، نڈر اور مخلص رہنما تھے جنہوں نے تحریک آزادیِ کشمیر کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی ۔شاھد نعیم ۔مقبوضہ کشمیر کی بے باک وتوانا آواز آج ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئی،معروف حسین۔ وہ بیماری کے باوجود کئی سال اپنے گھر پر نظر بند رہے لیکن اپنے نظریات سے پیچھے نہیں ہٹے خالد نواز چیمہ ۔اپنی آخری سانس تک مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں بھر پور حصہ لیا جمیل راٹھور ،سید علی گیلانی نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن کبھی بھی بھارت کے غاضبانہ قبضے کے سامنے سر نہیں جھکایا، ان کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے محمد عامل عثمانی ۔دیگر ممبران مصطفی خان خالد خورشید ۔ زکیر احمد بھٹی۔ محمد عدیل ۔ یحیی اشفاق۔ محمد امانت علی۔ جاوید راہو ۔ اسد اکرم ۔ مریم شاھد ۔ فوزیہ خان ۔ نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا خواب اور ان کا مشن اُس وقت تک پورا نہیں ہو گا جب تک کہ مقبوضہ کشمیرکے لوگ اپنا حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔وہ کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے حامی تھے،ان شااللہ اُن کا یہ خواب عنقریب پورا ہو گا اورمقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبرجمیل عطا فرمائے، آمین

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes