جھنگ (یواین پی)آئے روز تیز رفتاری کی وجہ سے بہت سارے حادثات رونما ہوتے ہیں اور ان پر کوئی سیاسی رہنما یا کوئی بڑا افسر نظر دوڑانے کو تیار نہیں نہ ہی کوئی سرکار ی افسر ان پر ایکشن لینے کو تیار ہے کہ اس تیز رفتاری کی وجہ سے رو نما ہونے والے واقعات کو روکنے کے لیے کچھ اقدامات کیے جائیں۔ صوفی موڑ جھنگ چناب کا لج کی بس کی تیز رفتاری نے ایک ہی گھر کے دو چراغ گل کر دیے۔ خداراسرکاری حکام سے گزارش ہے کہ فوت ہونے والے بچوں کے گھر والوں کے غم میں برابر کے شریک ہوں اور ان کی ہر طرح سے امداد کر کے ان کو انصاف دلائیں