سوشل میڈیا پہ میرے خلاف من گھڑت اور جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں
فیصل آباد (یو این پی)پاکستان کے معروف گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انتقال سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے غلط خبریں پھیل رہی ہیں اور یہاں تک ان کے انتقال کے دعوے بھی کیے جا رہے تھے۔ خود سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلنے کے بعد انہوں نے اپنے فیس بک پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ روبہ صحت ہیں۔گلوکار نے مختصر پوسٹ میں بتایا کہ ایک مرتبہ پھر ان سے متعلق ایک غلط خبر پھیلانے کی کوشش جاری ہے مگر وہ مداحوں کی دعاﺅں سے خیریت سے ہیں۔عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے مذکورہ پوسٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ وہ چاہنے والوں کی دعاﺅں سے روبہ صحت ہیںان سے متعلق فیس بک،انسٹاگرام اور یوٹیوب پر من گھڑت خبریں پھیل رہی تھیں بعض یوٹیوب چینلز نے ان کے انتقال کی خبریں تک چلائی تھیں۔