اوکاڑہ (یواین پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا رات گئے اچانک اوکاڑہ کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجازکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آمد اور ایمرجنسی وارڈ میں آنے والے مریضوں سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے بروقت طبی امداد کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور ان کے رویہ سے متعلق دریافت کیامریضوں اور ان کے لواحقین نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعریف کی اور ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہسپتال ایمرجنسی میںرش کی صورتحال کے پیش نظر کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کرونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کے پیش نظر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال اور خصوصاً ایمرجنسی میںانسداد کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ڈیوٹی پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی اور تمام ڈاکٹرز اور سٹاف کی سو فیصد حاضری اور دلجمعی سے مریضوں کی خدمت کے جذبے کو سراہا بعدازاں کمشنر ساہیوال ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد اعجاز کے ہمراہ شہر کا بھی دورہ کیا شہر میں صفائی کی صورتحال کی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات شہر میں دستیاب جگہوں پر کی گئی شجر کاری اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی تزئین و آرائش اور وہاں پر کی گئی شجرکاری کا بھی معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نظر انداز شعبوں کی بہتری خصوصا صفائی ستھرائی،شجر کاری، بہتر انداز میں سروسز کی فراہمی اور شجر کاری پر بھرپور توجہ کئے ہوئے ہے صحت کے شعبہ کی بہتری کے لیے صحت کارڈ کے اجراءسمیت ہسپتالوں میں خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے جو حکومتی پالیسیاں بنائی گئی ہیں ان کی عملی تعبیر کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔