لیڈی سب انسپکٹر سے زیادتی، آئی جی پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

Published on September 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments


لاہور(یواین پی)آئی جی پنجاب انعام غنی نے مظفر گڑھ میں لیڈی سب انسپکٹر کے اغواء، تشدد اور مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے آر پی او ڈی جی خان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ خاتون سب انسپکٹر کو اغواء کے بعد مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ مظفر گڑھ میں پیش آیا تھا۔پولیس کے مطابق لیڈی سب انسپکٹر کو چمن بائی پاس کے قریب زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، کار سوار ملزم نے انہیں باغ میں لے جا کر تشدد کیا اور ہوس کا نشانہ بنایا۔لیڈی سب انسپکٹر ایک کیس کے سلسلے میں تھانہ صدر آ رہی تھیں کہ انہیں اغواء کر لیا گیا، انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مظفر گڑھ پولیس نے لیڈی سب انسپکٹر کے اغواء اور انہیں مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کاشف کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سٹی تھانے میں ملزم کاشف کے خلاف اغواء، تشدد اور زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کی نگرانی ڈی ایس پی سٹی کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme