صوبہ سندھ میں آج پیر سے تمام اسکولوں میں ویکسی نیشن کی جائے گی

Published on September 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

کراچی (یواین پی) صوبہ سندھ میں آج پیر سے تمام اسکولوں میں ویکسی نیشن کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسکولوں میں ویکسی نیشن کا فیصلہ محکمہ صحت سندھ کی تجویز پر کیا گیا ہے جس کے تحت پیر سے نویں سے بارہویں تک کے طلبہ کی ویکسی نیشن کرائی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں طلبہ کی کورونا ویکسی نیشن سمیت ڈائریکٹویٹ آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن اینڈ رجسٹریشن کے امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں یہ بھی طے ہوا کہ والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے، جس کے لیے تمام والدین تنظیم اور نجی اسکولز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے لیے نجی اسکولز کی تعداد اور سہولتوں کا جائزہ لیا جائے گا، تمام نجی اسکولوں کا ڈیٹا بیس مکمل کرکے طریقہ کار بنایا جائے گا، نجی اسکولز میں معائنے کے لیے ٹیم تشکیل دی جائے گی، نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题