ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ کرنے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں ڈاکٹر شہباز گل

Published on September 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

وطن کی حفاظت کے لیے ہمارے جری جوانوں کی شہادتوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے
فیصل آباد (یو این پی)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے وا لے پاکستان ائیر فورس کے سینیئر ائر کرافٹ مین ہمایوں سلیم نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ان کی قبر پر حاضری دی پھول چڑھائے اور اہل خانہ سے ملاقات میں انہیں خراج تحسین پیش کیاوطن کی فضائیں انکی شہادت پر انہیں سلام پیش کرتی ہیں6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا سنہری دن ہے ہماری بہادر افواج نے اس دن دشمن کو ناکوں چنے چبوا کر اقوام عالم کو واضح پیغام دیا کہ جو بھی وطن عزیز پر میلی نگاہ ڈالیں گا اس کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وطن کی حفاظت کے لیے ہمارے جری جوانوں کی شہادتوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے یواین پی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جنہوں نے ساری زندگی کرپشن کی انہیں رفاعی کاموں کے لیے چندہ مانگنا طعنہ لگتا ہے، امپورٹ بیسڈ گروتھ کو ہم نےایکسپورٹ بیسڈ گروتھ کی راہ پر ڈالا ہے، پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ کرنے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہ آپ کی ترقی اورنج ٹرین کی شکل میں قوم بھگت رہی ہے جبکہ نقصان اور قرضے کی اقساط حکومت ادا کر رہی ہے پاکستان کی کورونا مینجمنٹ دنیا میں تسلیم کی گئی ہے جبکہ ڈبلیو ایچ او سمیت انٹرنیشنل اداروں نے دنیا کو پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے آپ کے بھائی 100 روپے والا پودا 3 لاکھ میں سپلائی کیا کرتے تھے، پانچ سال میں ایکسپورٹ کو 2013 کی سطح سے بھی نیچے پہنچانے والے معیشت پر بات کس منہ سے کرتے ہیں۔دوسری طر فت ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئین شکن آئین کی بالادستی کی باتیں کر رہے ہیں ماضی میں آئین کو توڑ موڑ کر اپنی کرپشن کی راہ ہموار کی جاتی رہی، جمہور کی بالادستی اصل میں آئین کی بالادستی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes