اوکاڑہ (یو این پی)نواحی علاقہ وساوے والہ کے قریب نامعلوم گاڑی نے پیدل جاتے بزرگ کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں 70 سالہ بزرگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش کو ٹی ایچ کیو حویلی لکھا ہسپتال منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والے بزرگ کی شناخت نہیں ہو سکی۔