ہرکردار سے پہلے سکرپٹ پڑھنے سمیت مکمل چھان بین کرتی ہوں میرا

Published on September 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

لاہور(یواین پی)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اپنے اوپر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنے دی ، کسی بھی فلم میں بطور ہیروئن کردار ادا کرنے کیلئے دستیاب ہوں ۔ میرانے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری دنیا میں پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ کے طور پر پہچان ہے اور مجھے اس پر بے پناہ فخر ہے ، حاسدین باتیں کرتے رہتے ہیں اس لئے میں ان کی فضول باتوں کو اہمیت دیتی ہوں اور نہ سرپر سوار کرتی ہوں ۔میرا نے کہا کہ میرے اندر ہر طرح کے کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے اور ہرکردار کو قبول کرنے سے پہلے سکرپٹ پڑھنے سمیت مکمل چھان بین کرتی ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes