ایس ای واپڈا نذر ڈب کی جھنگ میں تعنیاتی کی خوشی عید کے چاند سے کم نہیں یواین پی سروے رپورٹ

Published on September 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

جھنگ ( بیورورپورٹ شیخ توصیف حسین سے ) ایس ای واپڈا نذر ڈب کی جھنگ میں تعنیاتی کی خوشی عید کے چاند سے کم نہیں چونکہ مذکورہ آ فیسر آج کے اس پر آ شو ب معاشرے جس میں پچا نوے پرسنٹ اعلی افسران نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھے ہیں میں اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہے یہی کافی نہیں مذکورہ آ فیسر کا حسن اخلاق ہی اُن کے اعلی خون کی عکاسی کرتا ہے جس کے نتیجہ میں غریب اور بے سہارا افراد مذکورہ آ فیسر کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ آ فیسر لوٹ مار ظلم و ستم اور ناانصافیوں کے اس غلیظ کیچڑ میں کنول کے پھول کی طرح اپنی ایمانداری کی خوبصورتی کو بر قرار رکھے ہوئے ہے مذکورہ آ فیسر لوٹ مار کی اس اند ھیر نگری میں ایک قطب ستارے کی حیثیت رکھتا ہے جس کی چمک سے واپڈا جھنگ جس کی بد دیانتی کے چر چے ہر زرو زبان پر عام ہو کر رہ گئے تھے آ ج مذکورہ آ فیسر کی تعنیاتی سے جگمگا رہا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ آ فیسر کی تعنیاتی کی اطلاع پاتے ہی رشوت خور افسران جو حرام کی کمائی کو اپنا نصب العین سمجھتے تھے ایسے سہم گئے ہیں جیسے سیاہ رات میں صبح کا پر ندہ درحقیقت تو یہ ہے کہ مذکورہ آ فیسر کا شمار اُن چند ایک ایماندار افسران میں ہو تا ہے جو اپنے فرائض و منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں اگر آپ حقیقت کے آ ئینے میں دیکھے تو مذکورہ آ فیسر کا یہ اعلی کردار رشوت خور افسران کیلئے مثل راہ ہے جو اپنی عاقبت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ظلم و ستم اور ناانصافیوں کی تاریخ راقم کرنے میں مصروف عمل ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog