محروم طبقہ کی بھلائی و بحالی کیلئے احساس پروگرام اس حکومت کا طرہ امتیاز ہے لطیف نذر

Published on September 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)چیئرمین ایف ڈی اے/ ایم پی اے چوہدری لطیف نذر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت میں موجودہ حکومت نے عوامی خدمت اور اداروں کی اصلاح کے حوالے سے اپنے اقتدار کے تین سالوں میں متعددکامیابیاں حاصل کی ہیں اس ضمن میں کمزور اور محروم طبقہ کی بھلائی و بحالی کیلئے احساس پروگرام اس حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر ایف ڈی اے کمپلیکس میں شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔انہوں نے ایف ڈی اے /واسا اور دیگر محکموں سے متعلق لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے مشن کو آگے بڑھارہے ہیں تاکہ قانون کی بالادستی، میرٹ کی پاسداری اور انصاف کابول بالا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے انتظامی سسٹم کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کررکھی ہے تاکہ تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں سے متعلق لوگوں کے مسائل خودکار نظام کے تحت تیز رفتاری سے حل ہوں اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار بھی تسلسل کے ساتھ کھلی کچہریاں منعقد کرکے لوگوں کے مسائل سے براہ راست آگاہی اور ان کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان ٹیلی فون کالز کے ذریعے عوام سے رابطہ کرکے ان کے مسائل سن رہے ہیں عوامی خدمت کا یہی طریقہ کار ایک فلاحی اور عوام دوست حکومت کا خاصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت معاشرے کے غریب اور بے سہارا افراد کی مدد کی جارہی ہے جبکہ پناہ گاہوں کا قیام ایک تاریخ ساز انقلابی قدم ہے جن میں بے گھر، مسافر اور مستحق افراد کو قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جو کہ ملکی تاریخ میں احسن فلاحی پروگرام ہے۔چیئرمین ایف ڈی اے نے کہا کہ اس دور حکومت میں نمائشی اقدامات کی بجائے عوامی مسائل کا صحیح معنوں میں اداراک کیا جارہاہے تاکہ پائیدار اور دیرپا بنیادوں پر ریلیف فراہم کرکے آئندہ درپیش مسائل پرقابوپایاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ میں تعلیم و صحت، فراہمی و نکاس آب، سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور بنیادی سہولتوں سے متعلق دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے میں گہری دلچسپی ہے اس سلسلے میں عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے تاکہ باہمی اشتراک سے ترقیاتی عمل مکمل ہو۔انہوں نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 10۔ارب درخت لگانے کاہدف ماحولیاتی تحفظ میں کامیاب تبدیلی لائے گا۔چیئرمین ایف ڈی اے نے لوگوں کوگوں کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران سے رابطہ کیا اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیئے ان کی توجہ بڑی اہمیت کی حامل ہے تاکہ مل جل کر ملک و قوم کی خدمت کے مشن میں سرخرو ہوں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes