مرغی کے گوشت کی قیمت کو بیک گیئر” لگ“ گیا

Published on September 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 188)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) چکن 11 روپے کلو سستا،انڈے مزید مہنگے کر دیے گئے، چکن کی قیمت 278 روپے سے کم ہوکر 267 روپے کلو ہوگئی ہے برائلر مرغی کا گوشت سستا کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ گذشتہ روز گوشت 278 روپے کلو فروخت ہوا۔ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 176 اور پرچون ریٹ 184 روپے کلو مقررکیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انڈوں کا ایک درجن ریٹ 169 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 950 روپے کی ہوگئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1350 روپے تک فروخت ہوا۔گزشتہ ہفتے پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کا 20 کلو گرام کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضاکا کہنا تھا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد تھیلے کی ایکس مل قیمت 1150 روپے اور پرچون قیمت 1180 روپے ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes