الیکشن کمیشن نےالیکٹرانک ووٹنگ مشین پر37 اعتراضات اٹھا دیے

Published on September 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ا لیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال مسترد کردیا، الیکشن کمیشن نے مشین کے استعمال پر37 اعتراضات اٹھا دیے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے شفاف انتخابات ممکن نہیں، ای وی ایم کے استعمال سے دھاندلی نہیں روکی جاسکتی، مشین ہیک ہوسکتی ہے،فراڈ نہیں روکا جاسکتا، مشین کو بآسانی ٹیمپر اور سافٹ ویئر تبدیل کیا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال مسترد کرتے ہوئے مشین کے استعمال پر37اعتراضات اٹھا دیے ہیں،الیکشن کمیشن نے تفصیلی رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں جمع کروا دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اعتراض لگایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹر کی شناخت گمنام نہیں رہے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر دیکھا نہیں جاسکتا،مشین کو بآسانی ٹیمپر اور سافٹ ویئر تبدیل کیا جاسکتا ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے شفاف انتخابات ممکن نہیں، ای وی ایم کے استعمال سے دھاندلی نہیں روکی جاسکتی، مشین ہیک ہوسکتی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن میں دھاندلی کے فراڈ کو نہیں روک سکتی۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ریاستی اختیارات کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹ کی خریدوفروخت نہیں رکے گی۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے آئندہ عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر استعمال کیلئے وقت بہت کم ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے بیلٹ پیپر کی مناسب رازداری نہیں رہے گی۔مشین میں ووٹ کی اور ووٹ ڈالنے والے کی کوئی سیکریسی نہیں ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہ شفافیت ہے اور نہ شفافیت کیلئے ٹیسٹنگ کا وقت ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题