لاہور(یواین پی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ 8 ستمبر1965ءکو پاک بحریہ کے جانبازوں نے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی اور پاک بحریہ کے جانبازوں نے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔ پاک بحریہ نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک ملا کر اس کی سمندری طاقت کو نیست و نابود کیا۔ 8 ستمبر 1965 کو پاک بحریہ نے دشمن پر اپنی صلاحیتوں اور بہادری کی دھاک بٹھائی۔وزےراعلیٰ عثمان بزدارنے نیوی ڈے کے موقع پر اپنے پیغام مےں کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کردارکو سنہری حروف سے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔قوم کو پاکستان نیوی کی صلاحیتوں اور کارناموں پر ناز ہے اور نیوی ڈے پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کے عظیم کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔انہوںنے کہا کہ پاک بحریہ8 ستمبر1965کے جذبے کو زندہ جاوید رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔