لاہور (یواین پی) کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ، حکومت نے فیکٹری، کارخانوں اورصنعتی اداروں میں ورکرز پر بغیر ویکسی نیشن کام کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کوروناکی چوتھی لہر کے پیش نظر محکمہ محنت پنجاب کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔حکومت پنجاب نے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے غیرویکسینیٹڈ افراد پر نئی پابندی عائد کر دیمحکمہ محنت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیرویکسی نیشن ورکرز صنعتی اداروں میں کام نہیں کرسکیں گے۔ اس حوالے سے وزیرمحنت پنجاب عنصرمجیدخان نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔عنصرمجید خان کا کہنا ہے کہ 30ستمبر کے بعد بغیر ویکسین نیشن کام کی اجازت نہیں ہوگی فیکٹری، کارخانوں، صنعتی اداروں میں بغیرویکسین کام کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہرشہری کی ویکسی نیشن کی ہدایات کی گئی ہیں صنعتی اداروں کے مالکان اپنے ملازمین کی کوروناویکسی نیشن کرائیں۔وزیر نے کہا کہ محکمہ محنت کےافسران تمام کاروباری اداروں کاوزٹ کریں گے افسران تمام کاروباری اداروں میں ایس اوپیزکی پابندی یقینی بنائیں۔