بجلی کے زائد بلوں کے خلاف مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک ہوگئے

Published on September 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)بجلی کے زائد بلوں کے خلاف مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک ہوگئے۔ عوام کو لوٹنے پر نیپرا اور حکومت کی خاموشی کی سخت مذمت کی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاور کمپنیز قانونی ہیر پھیر کر کے عوام سے کروڑوں روپے لوٹ رہی ہیں۔ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر طریقے سے عوام کو لوٹا جارہا ہے، ایسی ہی واردات اس سے پہلے گیس کے بلوں میں بھی ڈالی گئی، وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج مسلط ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن کے حکام کو ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے احکامات دے دیے ہیں، کسی کی کوتاہی ثابت ہوئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy