لوکاٹ میں موجود وٹامن اے بصری قوت اور دانتوں کی صحت کے لیے مفید ہے طبی ماہرین

Published on September 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)لوکاٹ صرف لذیذ ہی نہیں بلکہ متعدد طبی فوائد کا حامل پھل بھی ہے،جبکہ اس کے پتے بھی کئی امراض کے لیے باعثِ شفا ہیں۔لوکاٹ میں وٹامن اے،بی، وٹامن سی، فولیٹ، میگنیشیئم، سیلینیئم، سوڈیم، زنک، کاپر، اومیگا تھری اور اومیگا فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں سو گرام لوکاٹ میں صرف37کیلوریز پائی جاتی ہیں،جس وجہ سے یہ وزن کم کرنے والے افراد کے لیے ایک خوش ذائقہ تحفے کی حیثیت رکھتا ہے۔ لوکاٹ فائبر سے بھی بھر پور ہے۔شدت کے ساتھ پیاس محسوس ہونے پر متلی یا قے میں لوکاٹ یا اس کے شربت کے استعمال سے یقینی فائدہ پہنچتا ہے۔لوکاٹ میں موجود وٹامن اے بصری قوت اور دانتوں کی صحت کے لیے انتہائی فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔ذیا بیطس کے مریض بھی اس کا استعمال بغیر کسی خوف اور ڈر کے کر سکتے ہیں، کیونکہ اس میں موجود مٹھاس نقصان دہ نہیں ہوتی۔امراضِ قلب کے مریض اس کا استعمال کریں تو ان کے دل کو فرحت اور سکون حاصل ہوتا ہے۔اس کے علاوہ لوکاٹ خون کی حدت کو کم کرتے ہوئے موسم گرما کی بے چینی اور گھبراہٹ دور کرتا ہے۔نظامِ انہضام کے لیے بھی یہ انتہائی مفید پھل ہے اور اس کے استعمال سے غذا جلد ہضم ہو جاتی ہے۔مصفی خون ہونے کی وجہ سے گرمی دانوں کے لیے بھی موثر ہے اور بواسیر کے مریضوں کے لیے یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy