لاہور(یواین پی)خوبرو اور معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے جس کے بعد انسٹاگرام پر عائزہ خان کے بعد ایمن خان سوشل میڈیا پر دوسری مقبول اداکارہ بن گئیں۔ایمن خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 9 ملین یعنی 90 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔انسٹاگرام پر 9 ملین فالوورز کے بعد ایمن خان پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکارا¶ں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ایمن خان انسٹاگرام پر زیادہ فعال نظر آتی ہیں اور اُن کے چاہنے والے بھی اداکارہ کی زندگی کے بارے میں جاننے کا تجسس بھی رکھتے ہیں، اداکارہ اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر زیادہ تر اپنی تصاویر اور اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں۔ایمن اس چیز کا متعدد بار تذکرہ کر چکی ہیں کہ انہیں کیریئر میں انسٹاگرام نے بہت مدد دی ہے۔واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف شخصیات اپنے مداحوں کو اپنی روزمرہ زندگی کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال کرتی ہیں۔شوبز ستاروں کی مقبولیت کا اندازہ ان کے سوشل میڈیا اکا¶نٹس سے لگایا جاسکتا ہے، جسے ہر گزرتے دن کے ساتھ پرستاروں کی بڑی تعداد فالو کر رہی ہے۔دوسری جانب ایمن خان کے کیریئر پر ایک نظر ڈالی جائے تو اداکارہ نے 2012 کے ڈرامے ’محبت بھاڑ میں جائے‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا۔وہ ’من مائل‘، ’کتنی گرہیں باقی ہیں‘، ’گھر تتلی کا پر‘، ’عشق تماشا‘ اور ’باندی‘ جیسے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ایمن 2018 میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اُن کی ایک بیٹی امل ہے، فی الحال ایمن نے اداکاری سے وقفہ لیا ہوا ہے۔