چمن (یواین پی) ضلع بھر میں بے روزگاری انتہا کو پہنچی ہے ہزاروں گریجویٹ اور پوسٹ گریجو یٹ نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لئے در بدر کے ٹھو کریں کھا رہے ہیں یہاں تک کہ پو لیس سپاہی بھرتی کیلئے اعلیٰ تعلیم نوجوانوں نے کاغذات جمع کر ادیئے ہیں یاد رہے کہ چمن ضلع قلعہ عبداللہ میں مختلف محکموں میں ہزاروں آسامیاں کئی مدت سے خالی پڑے ہیں ماضی میں بغیر میرٹ کے سفارشی و سیاسی بنیادوں پر محکمہ صحت خزانہ زراعت تعلیم بہبود آبادی زکواۃ ویٹرنری پی ایچ ای آب پاشی و برقیات و دیگر محکموں میں پنے سیاسی جیالوں کو بھرتی کر کے میرٹ کی پامالی کر دی جس کی خاطراکثر پو سٹ گریجویٹ نوجوانوں کی حوصلہ شکنی ہوئی جس کی خاطر اکثر نوجوان بے روزگاری سے تنگ آکر معمولی نوکر ی کیلئے مثلاًپولیس اور لیویز سپاہی کیلئے اعلیٰ تعلیم یا فتہ نوجوانوں نے کاغذات جمع کر ادیئے ہیں اور دوسری جانب بہت سے نوجوان تنگ دستی کی خاطر جرائم کی طرف راغب ہو ئے اور بعض سبزی ریڑی چلانے پر مجبور ہو گئے ہیں اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو بے روزگار نوجوان تنگ دستی کی خاطر خودکشی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے لہذا حکومت بلوچستان خصوصاًڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ کے وزراء و ممبران بے روزگار نوجوانوں کی مجبوریوں کو سمجھ کر تمام محکموں کے خالی پوسٹوں پر بھر تی کیلئے اعلان کیا جائے