سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہو گئی

Published on September 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

لاہور(یواین پی) ​مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی، پانچ سو روپے کمی سے خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی صرافہ بازاروں اور گولڈ مارکیٹوں کی جانب سے سونے کی نئی قیمت جاری کردی گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ سو روپے کمی ہوئی ہے۔ 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہو گئی جبکہ خالص سونا 9ہزار 602 روپے فی گرام ہو گیا۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ دو ہزار 667 روپے اور 21 قیراط سونے کی قیمت 98 ہزار فی تولہ ہو گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes