جھنگ (یو این پی) محکمہ خوراک کی ناقص حکمت عملی اور ہٹ دھرمی کا خمیازہ عوام بھگتنے لگے محکمہ خوراک نے عوام کی دو وقت کی روٹی مشکل کر دی۔پہلے مہنگائی کیا کم تھی جو اب یہ حالات بھی آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق 20کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مزید مہنگا ہو کر 1220روپے کا ہو گیاگندم 2200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہر میں یومیہ تقریباستر ہزار بوری کی کھپت ہے سرکاری گندم خریدنا پڑتی ہے سرکاری گوداموں سے گندم کی بجائے اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنا پڑتی ہے۔سرکاری گوداموں سے ایک بوری ریلیز تک نہ ہو سکی۔جبکہ ستمبر میں گندم کی ریلیز کا وعدہ کیا گیا تھا۔گندم کی ریلیز سے اوپن مارکیٹ پر لوڈ کم ہو گا اور ڈیمانڈ کا لوڈ کم ہونے کی وجہ سے قیمت بھی معمول پر آجائے گی۔