وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ عمان کے چیف اکنامک آفیسرکاگوادر پورٹ کا دورہ

Published on April 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 684)      No Comments

gw
گوادر ( رپورٹ ساجد بلوچ+آدم قادر بخش) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور عمان کے چیف اکنامک آفیسر منسٹری آف فارن افئیر یحیےٰ عبدالرحمن پاکستان میں عمانی سفیر ریاد یوسف احمدالریسی کے ہمراہ عمانی وفد نے گوادر پورٹ اتھارٹی کا دورہ کیا گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیرمین دوستین جمالدینی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا گواد پورٹ سینٹرل ایشاٗ اور چین کو ملانے کا گیٹ وے ہے گوادر ڈیپ سی پورٹ دنیا کے گہرے بندر گاہوں میں سے ایک ہے جہاں 45ہزار وزنی بحری جہاز لنگر انداز ہوسکتا ہے چیر مین پورٹ اتھارٹی نے بریفنگ میں بتایا گوادر اپنی جغرافیہ کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہیں بلوچستان طویل ساحل بہتر موسم اور وسیع معدنی ذخاہر کے باعث گوادر سرمایہ کاری کے لیے بڑا کشش رکھتا ہے گوادر انڈسٹریل فری زون کی سہولتوں سے عمان کے سرمایہ کار استفادہ کریں گوادر بندر گاہ پر مشنیری اور سرما یہ کاری کی غرض سے درآمد شدہ اشیا پر 40 سال تک فری ڈیوٹی کی چھوٹ دی گئی ہیں دوستین جمالدینی نے گوادر ماسٹر پلان مستقبل کی تمام ترضرورت کی فراہمی اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے متعلق تفصیلات سے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور عمانی وفد کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر عمانی وفد نے گوادر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر دلچسپی ظاہر کی اجلاس میں گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹر سجاداحمد بلوچ نے گوادر سٹی پلان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور گوادرشہر کے انفراسٹرکچر سے متعلق بھی وفد کو آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes