فیصل آباد (یو این پی) متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی ایک ان دنوں ترکی میں سیر سپاٹے کررہی ہیں، اداکارہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی باقاعدگی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہی ہیں، حریم شاہ کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ان کو ترکی میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ ان دنوں ترکی میں سیر سپاٹے کررہی ہیں، سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنا نہیں بھولتی، ان کو اکثر سوشل میڈیا پر متحرک دیکھا جاسکتا ہے جس پر وہ اپنی مصروفیات سے متعلق نظر آتی ہیں، اداکارہ کی ایک اور نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کو ترکی میں سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ کو اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سوئمنگ پول میں نہا رہی ہیں اور ساتھ بیک گراؤنڈ میں سرائیکی زبان میں گاناچل رہا ہے، علاوہ ازیں بچے اور دیگر لوگ بھی سوئمنگ پول میں ڈبکیاں لگانے میں مصروف ہیں۔