الیکشن 2023 بھی تحریک انصاف جیتے گی، کامران بنگش

Published on September 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

پشاور(یواین پی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش کہتے ہے تحریک انصاف حکومت اداروں کا ٹکراؤ نہیں چاہتی۔ سسٹم میں بہتری کے لئے کوئی تجاویز دینا چاہتے ہیں تو تیار ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش کا کہنا تھا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بات آئی تو اپوزیشن اس کی مخالف ہوگئی۔ اسٹیٹس کو کی جماعتیں صاف انتخابات نہیں چاہتی۔70 سال سے الیکشن پر اعتراضات ہوتے آئے ہیں۔کامران بنگش کا کہنا تھا 2023 الیکشن بھی تحریک انصاف جیتے گی۔ کسی کالج کی نجکاری نہیں کی جارہی، جہانزیب کالج کی بی او جی بنی ہے لیکن اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔کرونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy