کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔رانا نثار احمد راٹھ

Published on September 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

مانگا منڈی(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی مسلم ممالک کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔بھارت نہتے کشمیری مسلمانوں عورتوں اور معصوم بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔معصوم کشمیریوں کی شہادت سے آئے روز بھارت کا مکروہ چہرہ کھل کر دنیا کے سامنے آرہا ہے ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں ۔کشمیر کھبی بھارت کا حصہ نہیں تھا نہ ہے اور انشاءاللہ نہ کھبی ہوگا۔بھارت طاقت کے زور پر کھبی بھی کشمیری مسلمانوں کے جدوجہد آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گے۔اور کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کی آزادی کیلئے بین الاقوامی سطح پر دن رات جدوجہد کر رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes