جہانیاں ( یواین پی ) جہانیاں کے نواحی چک نمبر 100 دس آر کے رہائشی کے مقتول کی بیوی و وارثان نے اور معززین علاقہ نے پریس ر کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقتول محبوب علی کو مبینہ طور پر نا حق قتل کیا گیا ہے مقتول محبوب علی محنت مزدوری کر کے اپنے بیوی بچوں کو کما کر کھلانے والا واحد گھر کا کفیل تھا جسے ہمارے گاؤں کے جعلی نمبردار محمد اکرم ۔محمد اشفاق ۔عبدالرزاق ۔نعمان ۔محمد الیاس و نامعلوم افرا نے جمعرات کی رات تقریباًایک تا دو بجے اپنے گھر لے جا کر مبینہ طور پر چھریوں و خنجروں کے کے بہیمانہ وار کرتے ہوئے پہلے نفس کاٹا پھر پیٹ پر وار کئے جسم کے ہر حصہ پر چھریوں اور خنجروں سے وار کیئے محبوب علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا مقتول کی بیوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے چھوٹے چھوٹے تین بچے ہیں جن کا سہارا صرف ان کا باپ تھا جسے ظالموں نے چھین لیا ہمیں انصاف دیا جائے ۔ ہمارے ساتھ بہت ظلم کیا گیا ہے اہل علاقہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول محبوب علی گاؤں کا محنت کش اور سلجھا ہوا اپنے کام سے کام رکھنے والا شریف النفس انسان تھا مقتول کے بھائی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول محبوب علی کی عمر تقریباً تیس سال تھی جسے بہت بے رحمی سے ظالم اکرم جعلی نمبردار نے اپنے ہمراہی ظالم درندہ صفت ظالموں سے مل کر بے رحمی سے خنجر و چھریوں سے پے در پے پچیس وار کر کے نفس کاٹ کر قتل کردیا جس کی ایف آئی آر تھانہ جہانیاں میں درج ہوچکی ہے ہمارے ملزم درندہ صفت ظالموں کو سخت سے سخت قانونی کاروائی کر کے سزا دلوائی جائے اکرم نمبردار و ہمراہی درندوں کو پھانسی کی سزا بھی کم ہوگی جنہوں نے نو عمر تین بچوں کے سر سے باپ کا سایہ چھین لیا وارثان مقتول و اہل علاقہ کے معززین نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب آر پی او ملتان ڈی پی او خانیوال سے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی اپیل کی ہے وارثان ۔۔۔بھائی شبیر احمد ۔۔سسر محمد ریاض ۔بھائی محمد اکرام وٹو اہل علاقہ معززین احتجاج کرتے ہوئے جن میں اشرف وٹو ۔اصغر وٹو ۔محمد اسلم وٹو غلام رسول ۔لیاقت علی ۔فیاض احمد بگا گل شامل تھے