فیصل آباد (یو این پی) محکمہ داخلہ پنجاب اور پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی پرائس کنٹرول قانون 1977ءکے حوالے سے تربیت شروع ہوگئی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن ہال میں ٹریننگ کے پہلے روز مختلف سیشنز ہوئے۔اختتامی سیشن میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بھی شرکت کی۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے لئے منعقدہ دو روزہ تربیتی سیشن کے انعقاد کو سراہا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تاکید کی کہ وہ ٹریننگ کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ سے مکمل آگاہی لیں۔انہوں نے ماسٹر ٹرینرز کی طرف سے فراہم کی جانے والی مفصل بریفنگ پر شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک پراسکیوشن خرم خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرسنٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ آف پبلک پراسکیوشن سید منتظر مہدی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کریمنل ٹرائل کے اصول،سمری ٹرائل ودیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے بعض سوالات کے بھی تفصیلی جواب دیئے۔ٹریننگ سیشن منگل 14 ستمبر کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا جس میں ججمنٹ رائٹنگ کے علاوہ فائل آرڈر کی تیاری اور جنرل گفتگو ہوگی