فیصل آباد (یو این پی)3شادی شدہ خواتین سمیت 7لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ملت ٹاﺅن کے علاقہ آزادی چوک کے رہائشی بھولا نے پولیس کو بتایا کہ میری 21 سالہ بیٹی(ا)کو اس کے سابق شوہر نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، جھنگ بازار کے علاقہ لیاقت آبادکی رہائشی رخسانہ بی بی نے پولیس کو بتایاراشد نامی ملزم نے جو پراپرٹی ڈیلر ہے مجھے مکان خریدنے کا جھانسہ دے کرمیرے گھر آیا اور میرے ساتھ زیادتی کی۔ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ پیپلز کالونی کی رہائشی سرداراں بی بی نے پولیس کو بتایا کہ میری بہن(ش) اپنے شوہر سے ناراض ہو کر میرے پاس رہنے کے لئے آئی ہے جو میرے ساتھ بازار شاپنگ کے لئے جا رہی تھی جس کو ملزم عابد کار میں اغوا کرکے لے گیا تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ غوثیہ کالونی کے رہائشی محمد ندیم نے پولیس کو بتایا کہ میری پندرہ سالہ بیٹی کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا۔تھا نہ ملت ٹاؤن پولیس کو ثموان مسیح نامی شہری نے بتایا شہزاد اردو کس نامعلوم افراد نے میری بہو اور بچوں کو اغوا کرلیا۔ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 61 رب کے رہائشی نے پولیس کو بتایا بشارت نے 17 سالہ بیٹی (ص) کو اغوا کرلیا ہے جس پرپولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔