مضبوط اسکرپٹ اور منفرد موضوعات لے کر فلمیں بنائیں فلمسٹار روز بٹ

Published on September 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

ہمیشہ اسکرپٹ پڑھ کر پروجیکٹ سائن کئے کئی فلموں میں اہم رول کررہی ہوں
لاہور (یواین پی) اگر ہم مضبوط اسکرپٹ اور منفرد موضوعات لے کر فلمیں بنائیں تو زوال پذیرپاکستان فلم انڈسٹری میں بہتری لائی جا سکتی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم روایتی کہانیوں اور موضوعات سے نکلنا ہی نہیں چاہتے منفرد اور اچھوتے موضوعات کو لے کر اچھی فلمیں بنا کر ہم فلم انڈسٹری کو اپنے پاﺅں پہ کھڑا کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہارمعروف فلم سٹار روز بٹ نے یواین پی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ اس وقت فلم انڈسٹری میں میری متعدد اردو اور پنجابی فلمیں زیر تکمیل ہیں اس وقت فلم انڈسٹری کی مصروف ترین اداکارہ بن گئی ہوں میں نے ہمیشہ اسکرپٹ پڑھ کر پروجیکٹ سائن کئے کئی فلموں میں اہم نوعیت کے رول ادا کررہی ہوں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes