اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کروانے کے لیے اقدامات کریں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پنجاب میں بلدیاتی امور سے متعلق اجلاس اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چودھری، شفقت محمود، خسرو بختیار، غلام سرور خان، طارق بشیر چیمہ، مونس الہی، صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان اور متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی۔صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ پنجاب حکومت نے وزیراعظم کو صوبے میں نئے لوکل گورنمنٹ ماڈل پر بریفنگ دی ۔