رائیونڈ(یواین پی) سٹی پولیس کے شیر جوانوں نے بے گناہ محنت کشوں کو بھٹی چوک سے رات لے جا کر حوالات میں بند کردیا، صبح رشوت لیکر چھوڑ دیا، متاثرین کی فریاد پر ڈی آئی جی نے نوٹس لیکر رشوت خور ملازمیں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم اے ایس آئی سمیت حوالات میں بند، بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات نجی فیکٹری کے محنت کش سجاد نامی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھٹی چوک ہوٹل سے کھانا کھا کر رکشے کے انتظار میں کھڑے تھے کہ اے ایس آئی اعجاز نے پولیس وین میں ڈالکر تھانے لیجا کر محر جاوید اور ا ویس کے حوالے کر دیا جنکو حوالات بند کر کے ڈراتے اور دھمکاتے رہے اور مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیوں کے بعد صبح چار ہزار روپے رشوت لیکر چھور دیا گیا ، متا ثرین کی فریاد پر ڈی آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے راشی پولیس ملازموں کے خلاف ایف آئی آر درج کر نے کا حکم ایس ایچ اور عمران پاشا نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اے ایس آئی سمیت چاروں پولیس ملازموں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ملزموں کو حوالات میں بند کرکے ڈی آئی جی کو رپورٹ پیش کردی