پاک نیوزی لینڈ پہلا ون ڈے ”آج“کھیلا جائے گا

Published on September 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا انٹرنیشنل ون ڈے ”آج“ یعنی 17 ستمبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دیگر دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، میچز کے لیے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔دوسری جانب 18 سال بعد پاکستان آنے والی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے بارہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام کے مطابق پہلے ون ڈے میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy