اسلام آباد (یواین پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس (آج) جمعہ 17 ستمبر کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 36 واں جبکہ چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ہو گا۔