ہسپتال میں صاف ستھرا ماحول ہمہ وقت برقرار رکھا جائے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

Published on September 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

ہسپتالوں کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا مشینری کی دیکھ بحال اور چالو حالت میں رکھنے کی ہدایت
فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزادنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کاتفصیلی دورہ کیا اور ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز میں زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کو چیک اور مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے لواحقین سے علاج معالجہ کے حوالے سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی کوئی شکایت سامنے نہیں آنی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں صاف ستھرا ماحول ہمہ وقت برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں تمام ترانتظامی وطبی امور کو ہمہ وقت فعال رکھیں تاکہ مستعد میڈیکل سروسز کی فراہمی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقراراور صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات بہتر انداز میں عام مریضوں تک پہنچ سکیں۔انہوں نے شعبہ آؤٹ ڈور میں مریضوں کو پرچی کے اجرائ،طبی معائنے اور ادویات کی فراہمی کی صورتحال کاجائزہ لیتے ہوئے مریضوں سے ہسپتالوں کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے طبی مشینری کی دیکھ بحال اور چالو حالت میں رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے واش رومز میں واش بیسن کی فعالیت اور صابن کی موجودگی کا جائزہ لیتے ہوئے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی تاکید کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme