رائیونڈ(یواین پی) رائیونڈ روڑ ٹھوکر تھانہ نواب ٹاؤن میں مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک خاتون سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی،زیورات، موبائل فون چھین لیا ،جبکہ تھانہ اقبال ٹاؤن میں ایک شخص سے ہزاروں روپے اور موبائل چھین لیا، تھانہ ہجروال سے موٹر سائیکل چوری ، بتایا گیا ہے کہ تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ایک خاتون سے4لاکھ40ہزار روپے گن پو ائینٹ پر چھین لیئے،اقبال ٹاؤن تھانے کے علاقہ میں حبیب نامی شخص محنت کش سے 40ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، ہنجروال تھانے کے علاقہ میں گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نا معلوم چوروں نے چوری کر لی متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج۔