ملک میں مسلسل تیرہویں ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

Published on September 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ملک میں مسلسل تیرہویں ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ حالیہ ہفتے آٹے اورچینی سمیت بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آلو ،پیاز اور دالیں سستی ہوئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.21 فیصد کا اضافہ ہوگیا، ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 12 روپے 11 پیسے مہنگاہوا، بیس کلو کے تھیلے کی قیمت 1234 روپے 18 پیسے تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی ایک روپے 32 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی قیمت اوسط 108 روپے 43 پیسے فی کلو ہوگئی ہے، انڈے 5 روپے 29 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے 30 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 48 روپے 32 پیسے مہنگاہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق برینڈڈ چائے کے پیکٹ کی قیمت میں 3 روپے 98 پیسے اضافہ ہوا، خوردنی گھی کا ڈھائی کلو کو ڈبہ 7 روپے 95 پیسے مہنگا ہوا، گزشتہ ہفتے چاول، بیف اور مٹن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes