محکمہ موسمیات نے کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کی نوید سنادی

Published on September 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

کراچی(یواین پی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کی نوید سنادی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں تاہم ہواﺅں کی رفتار کم ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہواﺅں کی رفتار11 سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 19 ستمبر تک سمندری ہواﺅں کی رفتار بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 19 ستمبر سے درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme