اداکارہ ریشم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خوشی ہے اداکارہ میرا

Published on September 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

میری ریشم سے محبت زیادہ ہے، جبکہ جواب میں ریشم ان سے کم محبت کرتی ہیں
فیصل آباد(یواین پی)ماضی میں پاکستان فلم انڈسٹری کی جانی مانی فلم اسٹار میرا جی اور ریشم نے بلاشبہ انڈسٹری پر حکومت کی ہے، دونوں نے مختلف فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے میں کافی وقت گزارا ہے۔حال ہی میں دونوں اداکاراؤں کو ایک ساتھ خوبصورت فوٹو شوٹ کے لیے پوز کرتے ہوئے دیکھا گیا، دونوں اداکارائیں روایتی زیورات اور عروسی جوڑے پہنے نہایت شاندار لگ رہی تھیں۔شوٹ کے دوران ایک مختصر ویڈیو میں میرا نے اداکارہ ریشم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔میرا نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ انہوں نے طویل عرصے کے بعد ریشم کے ساتھ دوبارہ کام کیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ریشم کو بہت پسند کرتی ہیں۔ میرا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اُن کی ریشم سے محبت زیادہ ہے، جبکہ جواب میں ریشم ان سے کم محبت کرتی ہیں۔میرا نے یہ کہا کہ جب وہ ایک ساتھ ہوتے ہیں تو ریشم میرا کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ویڈیو میں ریشم کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ مِیرا اس بارے میں بالکل صاف گوئی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ریشم نے میرا کے بارے میں ایک واقعہ شیئر کیا کہ جب وہ ترکی میں تھیں تو میرا اُن کے لیے کھانا پکاتی تھیں، انہوں نے میرا کی کوکنگ کی تعریف بھی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme