عالمی شہرت یافتہ شاعر مظفر رزمی کی آٹھویں برسی آج منائی جائیگی

Published on September 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)نامور اداکار اور فلمی صحافی اسد جعفری کی26ویں برسی اورعالمی شہرت یافتہ شاعر مظفر رزمی کی آٹھویں برسی آج19 ستمبر بروز اتوار کو منائی جائیگی اسد جعفر ی 25دسمبر1934 کو الہ آباد میں پید ا ہوئے انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا جن میں ہمسفر اور بھی غم ہیں دیور بھابی،اک نگینہ،میراگھر،میری جنت، سن آف ان داتا اور سیاست کے نام خصوصا َ َ قابل ذکر ہیں وہ19 ستمبر1995 کو طویل علالت کے بعد وفات پاگئے تھے جبکہ شاعر مظفررزمی کی اردو غزلیں جتنی مشہور ہوئیں اتنی ہی ہندی میں کہی گئی کویتاؤں کو بھی مقبولیت ملی وہ 19ستمبر2013 کو انتقال کر گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题