پاوری گرل دنا نیر مبین نے ماڈلنگ کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
فیصل آباد(یواین پی)آئی ایس پی آر کے نئے پراجیکٹ ”صنف آہن“میں کاسٹ،ریکارڈنگ تسلسل سے جاری اپنی مختصر وڈیو کے ذریعے راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی پاوری گرل دنا نیر مبین نے ماڈلنگ کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔دنا نیر مبین کو آئی ایس پی آر کے نئے پراجیکٹ ”صنف آہن“میں کاسٹ کیا گیا ہے جس کی ریکارڈنگ تسلسل سے جاری ہے،وہ پہلی با ر سینئر فنکاروں سجل علی،یمنیٰ زیدی،کبریٰ خان،سائرہ یوسف، رمشا خان،عثمان مختار،عاصم اظہر اور دیگر فنکار ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ڈرامے کی رائٹر عمیرہ احمد ہیں جبکہ ہمایوں سعید،ثمینہ ہمایوں سعید،شہزاد نصیب اور ثنا شاہنواز پروڈیوسر ہیں۔