لاہور(یواین پی)فلمسٹارمیرااور مسکان جےکی فلم ہوٹل کی ساؤتھ ایشیافلم فیسٹیول میں نمائش کی تیاریاں شروع کر دی گئیں فلم کے ہدایت کارہدایتکارخالدحسین کا کہنا ہے کہ پروڈیوسرنویداے خان نے فلم ہوٹل کو عیدالفطرکے پرمسرت موقع پرنمائش کے لئے پیش کیا جائے گا ۔ان کاکہناتھاکہ چونکہ فلم بھارت کے تناظرمیں بنائی گئی ہے اس لئے فلم کی نمائش ملک بھر کے ساتھ ساتھ دنیاکے دیگرممالک میں بھی کی جائے گی ۔فلم کی پروموشن کاسلسلہ رمضان المبارک میں شروع ہوگا ۔پروڈیوسرنے ساؤتھ ایشیافلم فیسٹیول میں نمائش کے لئے رابطہ کیاہے ۔ توقع ہے انکی فلم مذکورہ میلے کے لئے منتخب ہوجائے گی فلم ہوٹل کی کاسٹ میں میرا ،ہمایوں گیلانی،مسکان جے،نیہا،نوید بلوچ،عبیداللہ بلوچ،نسرین جان و دیگر شامل ہے