پھول نگر ( یواین پی)ڈی پی او عمران کشور کی ہدایات پر پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں پولیس نے دو منشیات فروشوں سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا ملزموں کے قبضہ سے تین کلوگرام چرس اور پسٹل برآمد ہوا، مقدمات درج کر لئے گئے نتھے جاگیر سے ملزم آصف جبکہ بھگیانہ سے ملزم لقمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کی گئی۔ گھمن کی میں ملزم کاشف کے قبضہ سے تیس بور پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں ایس ایچ او چودھری مطلوب نے ٹیم اے ایس آئی اسلم اور سب انسپکٹر جمیل کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم شہزا د سے کلاشنکوف گولیاں اور میگیزین برآمد کرلیا۔