پھول نگر،رشتہ نہ دینے پر تین مسلح افرادکا اہلخانہ پر تشدد

Published on September 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

پھول نگر ( یواین پی) پھولنگر کے نواح سرائے مغل میں رشتہ نہ دینے پر تین مسلح افراد نے حملہ کرکے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور بیٹی کا لاکھوں کا جہیز کا سامان توڑ پھوڑ دیا، تفصیلال کے مطابق نواحی بستی ہیڈ بلوکی پر رشتہ نہ دینے پر تین ملزموں عامر،بلال اور منشا عابد کے گھر گھس آئے اور ملزموں نے عابد اور اسکے بوڑھے باپ کو مار مار کر ادھ موا کردیا اور انہیں بچانے کیلئے آنے والی مہوش بی بی اور اسکی والدہ شیماں بی بی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کر دیا،ملزموں نے متاثرہ شخص عابد کی بیٹی کا دو لاکھ روپے کاجہیز کا سامان توڑ پھوڑ کر تباہ کر دیا،عابد کی رپورٹ پر تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کر لیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog