لاہور(یواین پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج (پیر)20ستمبر کو کرے گا۔ماہرین معاشیات کے مطابق شرح سود کو 7فیصد پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔مانیٹری پالیسی کا اعلان ہر دو ماہ بعد کیا جاتا ہے جس میں معاشی جائزے کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کی منظوری دی جاتی ہے۔