ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضیٰ بھٹو کی25 ویں برسی آج منائی جائیگی

Published on September 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments


لاڑکانہ(یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضیٰ بھٹو کی25 ویں برسی آج20 ستمبر بروزسوموار کو منائی جائیگی وہ 42سال کی عمر میں 20 ستمبر1996 کو کراچی میں اپنے گھر کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے اس سلسلہ میں مرحوم کی اہلیہ غنویٰ بھٹواور پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے زیر اہتمام لاڑکانہ سمیت ملک بھر میں تعزیتی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی اور مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیاجائے گا۔اس روز الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کرینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes